چیف جسٹس منظور احمد ملک کا نارروال سول وسیشن عدالتوں کا اچانک دورہ

چیف جسٹس منظور احمد ملک کا نارروال سول وسیشن عدالتوں کا اچانک دورہ

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے ناروال سول وسیشن عدالتوں کا اچانک دورہ کیا، رجسٹرارلاہور ہائیکورٹ طارق افتخار احمد بھی ہمراہ تھے،فاضل چیف جسٹس نے جوڈیشل افسران کو ہدایت کی کہ وہ زیادہ سے وقت عدالتوں میں گزاریں اور بروقت انصاف کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنائیں۔فاضل چیف جسٹس نے جوڈیشل کمپلیکس میں سکیورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات پر ڈی پی او نارووال کو موقع پر طلب کیا اور سخت سرزنش کی۔ ڈی سی او نارووال شہر میں موجود نہ ہونے کی بنا پر چیف جسٹس کی جانب سے طلبی کے باوجود پیش نہ ہو سکے۔چیف جسٹس نے ضلعی انتظامیہ کے اے ڈی سی کو ضلعی عدلیہ کے انتظامی معاملات میں معاونت فراہم کرنے کی ہدائت کی۔ چیف جسٹس نے عدالتی عملے کے یونیفارم نہ پہننے کے حوالے سے انہیں سخت تنبہیہ کی۔جوڈیشل کمپلیکس میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت اظہار برہمی کا اظہار کیا اور سائلین کے لئے پانی اور بیٹھنے کے مناسب انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدائت کی۔بعدازاں فاضل چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن ناروال کی بلڈنگ کا بھی دورہ کیا۔چیف جسٹس نے بار روم میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر عملے کی سرزنش کی۔

مزید : علاقائی