برطانوی خاتون کی جائیداد پر قبضہ،برکی تھانہ کو کارروائی کا حکم

برطانوی خاتون کی جائیداد پر قبضہ،برکی تھانہ کو کارروائی کا حکم

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس فرخ گلزاراعوان نے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون آمنہ جاویدکی پاکستان میں جائیداد پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے بعد خاتون کی درخواست نمٹا دی تاہم پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔فاضل جج نے گزشتہ تاریخ سماعت پر متعلقہ ایس ایچ او کومقدمہ درج کرکے ایف آئی آر کی نقل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔ گزشتہ روز جب کیس کی سماعت شروع ہوئی تو برکی پولیس کی طرف سے ایف آئی آر کی نقل پیش کردی گئی۔ایس ایچ او نے عدالت کو بتایا کہ تینوں ملزموں کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے او ر مقدمے کی نقل بھی عدالت میں جمع کر ادی گئی ہے جس پرعدالت نے قبضہ مافیا کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست نمٹا دی۔

مزید : علاقائی


loading...