سیکرٹری سکولز اور چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈکیخلاف درخواست پرجواب طلب

سیکرٹری سکولز اور چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈکیخلاف درخواست پرجواب طلب

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے 8ویں جماعت کے نصاب میں پاکستان کے 6 صوبے ظاہر کرنے پر سیکرٹری سکولز اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین کے خلاف درخواست پرجواب طلب کر لیاہے ۔مسٹرجسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزارجوڈیشل ایکٹوازم پینل کے وکیل محمداظہرصدیق نے موقف اختیارکیاکہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈنے آٹھویں جماعت کی جغرافیہ کی کتاب میں پاکستان کا نقشہ تبدیل کردیاگیا ہے۔ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔عدالت نے حکومت پنجاب کو 15اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...