شیرا کوٹ،منشیات فروشی اور جیب تراشی میں ملوث ملزمان گرفتار

شیرا کوٹ،منشیات فروشی اور جیب تراشی میں ملوث ملزمان گرفتار

  



لا ہور (کرا ئم سیل )شیرا کوٹ پولیس نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران منشیات فروش امجد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2کلو ہیروئن برآمد کرلی اور شیراکوٹ سٹاپ کے قریب چھاپہ مار کر جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث اسماعیل ملتانی جیب تراش گینگ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 6موبائل فونز اور 49000نقدی برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق۔ایس ایچ اوشیرا کوٹ حسن رضانے ماہرانہ منصوبہ بندی کرکے پولیس کی خصوصی ٹیم کے ہمراہ جنرل ہولڈ اپ کے دوران منشیات فروش امجد کو گرفتار کر لیا ۔ملزم پشاور سے ہیروئن لاکر لاہور فروخت کرتا تھا۔اس کے علاوہ ایس ایچ اوشیرا کوٹ نے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ شیرا کوٹ سٹاپ کے قریب چھاپہ مار کر جیب تراشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث اسماعیل جیب تراش گینگ کے 2ملزمان کو اس وقت گرفتارکیا جب ملزمان واردات کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔جیب تراشی میں ملوث ملزمان بس اڈوں ،ویگن اڈوں اور پبلک مقامات پر سادہ لوح لوگوں کی تاڑ میں رہتے اور جونہی موقع ملتا تو یہ لوگوں کی جیبیں خالی کر دیتے یا لوگوں کو کوئی نشہ آور مشروب پلا کر ان کے ساتھ بس یا وگین میں بیٹھ جاتے اور جہاں موقعہ ملتا وہاں ان کی جیبوں کو خالی کردیتے ۔جیب تراش گینگ میں سرغنہ اسماعیل ملتانی اور گلزار مسیح شامل ہیں۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد اقبال نے منشیات فروش امجداور اسماعیل ملتانی جیب تراش گینگ کی گرفتار ی پر ایس ایچ او شیرا کوٹ حسن رضا اور پولیس کی خصوصی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی