شاہدرہ، بیوپاری کے لاکھوں روپے کی چوری کاالزام،2ملزم گرفتار

شاہدرہ، بیوپاری کے لاکھوں روپے کی چوری کاالزام،2ملزم گرفتار

  



لاہور(کر ائم سیل)شاہدرہ پولیس نے سگیاں مو یشی منڈی سے بیوپاری کے 17لاکھ روپے چوری کروانے کے الزام پر 4افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو کو گرفتار کر لیا ۔ہمارے بیٹوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔مائیں انصاف کے حصول کے لیے دربدر پھرنے لگیں۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ میں واقع سگیاں مویشی منڈی کے بیوپاری محمد عباس نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ میرے پاس 4افرادجانوروں کی خریداری کے بہانے آئے تھے جن میں سے دو افراد آنکھ بچا کر میری چارپائی کے سرہانے سے 17لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے جبکہ دوسرے دو افرادافران اور جمشید نے مجھ باتوں میں لگائے رکھا میری نظر چارپائی پر بڑی تو گڑبڑ کا احساس ہو نے پر میں نے رقم چیک کی تو دونوں افراد نے فرار ہو نے کی کوشش کی جن کو میں نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر پکڑ لیا ۔پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔جبکہ افران کی والدہ مکاں اور جمشید کی والدہ زرینہ نے روز نامہ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ پولیس نے ہمارے بیٹوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے۔ اس بارے میں ایس ایچ او شاہدرہ رانا ارحم کا کہنا تھا کہ مدعی اور اس کے ساتھیوں نے دونوں لڑکو ں کو موقع سے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے اگر ملزمان بے گنا ہ ہو ئے تو چھوڑ دئے جائیں گے ۔

مزید : علاقائی