پنجاب،24گھنٹوں میں 617 ٹریفک حادثات ،516 زخمی ہوگئے

پنجاب،24گھنٹوں میں 617 ٹریفک حادثات ،516 زخمی ہوگئے

  



لا ہور (کرا ئم سیل )پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 617ٹریفک حادثات میں516شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ216افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان حادثات کے دوران5فرد جان کی بازی ہار گئے ۔ ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں265ڈرائیور ،22کم عمرڈرائیور، 361 مسافر اور 111 پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ124ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں۔جن میں صوبائی درالحکومت 133 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد55حادثات میں 73 متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ 39حادثات میں 50متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل737متاثر ہونے والوں میں سے590مرد اور147خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں87افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور473فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور177زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں498موٹر سائیکلز،82آٹو رکشے،63موٹر کاریں، 56مسافربس،15ٹرک، اور83دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی