شاہدرہ ،سونے کیلئے آئی خاتون نے ہمسائی کے گھر سے ہزاروں روپے چوری کرلئے
لاہور(کر ائم سیل)شاہدرہ میں خاتون نے سونے کے بہانے ہمسائی کے گھرسے 85ہزار چوری کر لیے۔ متاثرہ خاتون انصاف کے حصول کے لیے تھانہ میں پہنچ گئی ۔تفصیلا ت کے مطابق شاہدرہ کی رہائشی نیلم نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہماری ہمسائی سونیا دو روز قبل ہمارے گھر آئی اور کہا کہ میرا شوہر گھر نہیں ہے مجھے گھر میں ڈرلگتا ہے اس لیے اپنے گھر میں سونے کی اجازت دیں ۔جس کے بعد وہ ہمارے گھر میں سو گئی اور رات کسی وقت ہمارے سوتے ہو ئے اس نے صندوق میں پڑے ہو ئے 85ہزار روپے چوری کر لیے اور صبح اپنے گھر چلی گئی ۔بعدازاں ہم نے کسی ضروت کے تحت رقم لینے کے لیے صندوق دیکھا تو اس میں رقم نہیں تھی جس کے متعلق میں نے سونیا سے پو چھا تو اس نے میرے ساتھ لڑنا شروع کردیا ۔