کامونکے، شادی شدہ خاتون اغوا

کامونکے، شادی شدہ خاتون اغوا

  



کامونکے(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)نامعلوم افراد شادی شدہ خاتون کو اغواء کرکے لے گئے۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز سیالکوٹ کے علاقہ مسلم کالونی کا فدا حسین اپنی بیوی نازیہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر لاہور جارہا تھا کہ کامونکی مین بازار کے سامنے نازیہ بی بی کی طبیعت خراب ہوگئی فدا حسین نازیہ بی بی کی دوائی لینے میڈیکل سٹور پرگیا تو نامعلوم افراد اسکی بیوی کو اغواء کرکے لے گئے۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے

مزید : علاقائی


loading...