عیدالاضحی کے پیش نظر تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

عیدالاضحی کے پیش نظر تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

  



لا ہور (وقائع نگا ر خصو صی) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے آج سے شہر بھر میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیاگیا۔ٹریفک پولیس کی مہم کے دوران تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خلاف ابتک2802افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سیکٹر انچارجز اپنے علاقوں میں سکواڈ بنا کر کارروائی کرتے ہوئے کارکردگی رپورٹ روزانہ دفتر ارسال کریں ۔انہوں سرکل افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کامیاب کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔سی ٹی او نے ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ رش کے اوقات میں خود سڑکوں پر موجود رہیں۔پٹرولنگ آفیسر زاور پوائنٹس ڈیوٹی کرنے والے اہلکار محنت اورذمہ داری سے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کا رلاتے ہوئے ڈیوٹی کریں۔انہوں نے سیکٹر انچارجز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تجاوزات کے مرتکب افراد کو فوری نوٹس دیں۔مارکیٹوں کے عہدیداران سے خصوصی رابطے رکھتے ہوئے رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں۔انہوں نے وارڈنزکو ہدایت کی کہ انسدادی کارروائی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کریں،مشکوک گاڑیوں اور مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھیں۔

مزید : علاقائی


loading...