چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتیں کئی شہری لٹ گئے

چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتیں کئی شہری لٹ گئے

  



شیخوپورہ(بیوروپورٹ)گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے نتیجہ میں شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا گیاتھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ لاہور وڈ خانپور نہر کے قریب4مسلح ڈاکوؤں نے کار سوار فیملی کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر خواتین سے طلائی زیورات نقدی اور موبائل فونز لوٹ لیے،تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ سٹی ایم این اے میاں محمد جاوید لطیف کی رہایش گاہ کے قریب2مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر خاتون عالیہ بی بی سے اسکا پرس چھین لیا جس میں نقدی اور موبائل فون تھا،حبیب کالونی میں واقعہ خرم الیکٹرک سٹور پر دن دیہاڑے 4مسلح ڈاکوؤں نے دکاندار اور گاہکوں کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر2لاکھ سے زائد نقدی اور موبائل فونز لوٹ لیے،لاہور روڈ موبائل مارکیٹ کے باہر سے نامعلوم چوروں نے شہری ذوالفقار کی موٹر سائیکل چرالی،جامع ہائی سکول کے قریب محنت کش یاسین کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چوروں نے طلائی زیورات ،نقدی اور بانڈ سمیت دیگر قیمتی سامان چرالیا،رچناٹاؤن میں نامعلوم چوروں نے ایڈووکیٹ محمد عرفان نفیس کی موٹر سائیکل چرالی،ریگل چوک میں واقعہ شاہد کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چوروں نے قیمتی سامان چرالیا،تھانہ بھکھی کے علاقہ فیصل آبادروڈ فیروز وٹوں کے قریب سے نامعلوم چوروں نے خاور عباس کی موٹر سائیکل چرالی۔

مزید : علاقائی


loading...