مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(بیورورپورٹ)قصور اور اس کے نواح میں دکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ڈاکو 15لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات،نقدی رقم،موبائل فونز،اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے اورایک واردات میں ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر قصور تحصیل آفس کے رجسٹری محر کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا ،تفصیلات کے مطابق بدر کالونی سٹی پتو کی میں موٹر سائیکل سوار اشفاق احمد ذرگر اپنے بھائی وارث علی کے ہمراہ دوکان بند کرکے گھر آ رہا تھا کہ راستہ میں داکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر روک کر 11لاکھ سے زائد مالیت کے 22تولے طلائی زیورات،نقدی رقم،موبائل فون چھین لئے ،اسی طرح چھانگا مانگا کے علاقہ بھوئے آصل میں ملک محمد اشرف کی اس کے مکان کے باہر کھڑی ہوئی موٹر سائیکل نا معلوم چور لیکر فرار ہو گئے ،جبکہ بلھے شاہ کالونی فرنیچر مارکیٹ میں قصور کے رجسٹری محرر عمران الٰہی گزشتہ شب ساڑھے11بجے لاہور سے اپنے گھر پہنچے ہی تھے کہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر اس کی بیوی سے نقدی رقم کا پرس اور پہنے ہوئے زیورات موبائل فون،چھین لئے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے عمران الٰہی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا ۔
،جنہیں طبی امداد کیلئے شدید حالت کے پیش نظر جنرل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ہے،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

مزید :

علاقائی -