صوبائی دارالحکومت ،لاکھوں کی ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتیں ،مزاحمت پر ایک شہری زخمی

صوبائی دارالحکومت ،لاکھوں کی ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتیں ،مزاحمت پر ...

  



 لاہور(کرا ئم سیل )شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ مزا حمت پر گھر کی د یلیز پر کھڑ ے نو جوان کو فا ئر نگ کر کے زخمی کردیا ۔ذرائع کے مطابق شاہدر ہ کے علاقہ میں نا معلوم ڈا کو ں نے ارشد سے نقد ی اور مو با ئل فو ن چھین کر فرا ر ہو نے لگے تو مز احمت کے دورا ن ارشد کو فا ئر نگ کر کے زخمی کردیا اور موقع سے فرا ر ہو گئے ۔ اید ھی ایمبو لنس نے زخمی کو طبی امدا د کے لئے میو ہسپتا ل منتقل کیا جہا ں حا لت نا زک بتا ئی جا تی ہے ۔ جبکہ گرین ٹاؤن میں ڈا کو ں نے احمد کے گھر میں 30 تو لے طلا ئی زیو ر اور 6 لا کھ نقد ی لے اڑے ، گوالمنڈی نسبت روڈ پر دوڈاکو راہ گیر کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے گوالمنڈی ٹائیگر سکواڈ مو قع پر پہنچ گئے جن کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی جبکہ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسکے دوساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دیگر وارداتوں میں وحدت کالونی کے بلاک میں ماہ رخ سے دوڈاکوؤں نے 4لاکھ ،ساندہ میں بشیر سے ایک لاکھ ،اسلام پو رہ میں عظیم سے 85ہزار،لٹن روڈ میں ظہیر سے 85ہزاراور جوہرٹاؤن میں سلیم سے 40ہزارسے نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لی گئیں اور جنوبی چھاؤنی میں نعمان کے گھر سے 8لاکھ جبکہ اقبال ٹاؤن میں اصغر کے گھر سے ساڑھے 6لاکھ کی نقدی زیورات چوری کر کے لے گئے اور ،پرانی انارکلی میں اسد، کوٹ لکھپت میں شہزاد ،گجر پورہ میں وسیم،شاہدرہ میں اسجد،شاد باغ میں عاصم ،مصری شاہ میں سرفراز،فیکٹری ایریا میں ڈیوڈ ،ڈیفنس بی میں وقاص ،باغبانپورہ میں وسیم جنوبی چھاؤنی میں عمران کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی