کاہنہ ،تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق ،شوہر زخمی

کاہنہ ،تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق ،شوہر زخمی

  



 لا ہور (کرا ئم سیل )کاہنہ میں مزدا اور موٹرسائیکل میں تصادم کے باعث ماں کمسن بیٹے سمیت جاں بحق جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا۔مزدا کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے مزدا قابو میں لیتے ہوئے زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق قصور کا رہائشی طارق اپنی بیوی عاصمہ اور 4سالہ بیٹے علی احمد کے ساتھ موٹرسائیکل پر کاہنہ کے علاقہ سٹاپ نمبر5کے قریب سے گزررہا تھا کہ تیز رفتار مزدا نے ان کو ٹکر ماردی جس سے عاصمہ اور علی احمد موقع پر ہی چل بسے جبکہ طارق شدید زخمی ہوگیا۔واقعہ کے بعد مزدا کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے ماں بیٹے کی نعشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید : علاقائی


loading...