ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا ہفتہ وار اجلاس ،سانحہ ڈسکہ سے متعلق بریفنگ

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا ہفتہ وار اجلاس ،سانحہ ڈسکہ سے متعلق بریفنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے ہفتہ وار اجلاس عام کا انعقاد کیاگیا، جنرل ہاؤس اجلاس میں قائم مقام صدر عرفان عارف شیخ نے سانحہ ڈسکہ سے متعلق پیشرفت پر وکلاء کو بریفنگ دی ، قائم مقام صدرلاہور ہائیکورٹ بار عرفان عارف شیخ کی زیر صدارت کیانی ہال میں جنرل ہاؤس اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں سیکرٹری ہائیکورٹ بار احمد قیوم ، سینئر ممبر ہائیکورٹ بار راشدلودھی ایڈووکیٹ سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی، عرفان عارف شیخ نے جنرل ہاؤس کوبتایا کہ سانحہ ڈسکہ کیس میں شہادتیں ریکارڈ ہو چکی ہیں اور اب عید کے بعد 29ستمبر کو مزید شہادتیں ریکاڈہوں گی ۔اجلاس کے بعد سانحہ ڈسکہ کے خلاف وکلاء نے احتجاجی کیمپ میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مزید :

علاقائی -