سیاسی جماعت کی کوآرڈینیٹراور اسکے محافظ کے 2 قاتلوں کو سزائے موت

سیاسی جماعت کی کوآرڈینیٹراور اسکے محافظ کے 2 قاتلوں کو سزائے موت

  



لاہور(نامہ نگار)انسداددہشت گردی کی عدالت نے بادامی باغ میں قتل ہونے والی مسلم لیگ (ن)کی کوآرڈینیٹرموناجبین سمیت محافظ کو قتل کرنے کے جرم میں 2مجرموں کوسزائے موت ،ایک کو عمرقیدجبکہ ایک کو3سال قیدکی سزاکا حکم سنا دیا ہے ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بادامی باغ پولیس نے مسلم لیگ (ن)کی کوآرڈینیٹرموناجبین اوران کے محافظ کوفائرنگ کرکے قتل کرنے کے الزام میں ندیم، غلام عباس،ثاقب،خاور،آصف ،عاطف،انور،شیرمحمد، غلام محمد اورقیصرکے خلاف چالان پیش کررکھا تھا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ندیم اورغلام عباس کودودوبارسزائے موت اور20،20 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ مجرم ثاقب کودوبارعمر قید اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ،عدالت نے کیس کے چوتھے مجرم خاورکو3 سال قیداور50ہزارروپے جرمانے کی سزاسنائی ہے ۔ عدالت نے دیگرملزمان آصف، عاطف، انور، بشیر محمد،غلام محمد اورقیصر اللہ کوشک کافائدہ د ے کربری کردیا۔

مزید : علاقائی