کئی شہروں میں بارش،چھتیں اور دیواریں گرنے سے خاتون جاں بحق 9افراد زخمی

کئی شہروں میں بارش،چھتیں اور دیواریں گرنے سے خاتون جاں بحق 9افراد زخمی
کئی شہروں میں بارش،چھتیں اور دیواریں گرنے سے خاتون جاں بحق 9افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک کے بیشتر شہروں میں بارش اور برفباری سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ۔چھتیں اور دیواریں گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ9 افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ،ساہیوال شیخو پورہ ،گوجرہ ،اسکردو،دیامر،استوراورغذر میں موسلادھار بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔بارش سے موسم خوشگوار تو ہوگیالیکن اس کے باعث پیش آنے والے حادثات میں خاتون جاں بحق جبکہ 9افراد زخمی ہو گئے ،ریسکیو ذرائے کے مطابق لاہورکے علاقے سبزہ زارمیں گھرکی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق،5افرادزخمی ہوئے ۔وہاڑی کے علاقے بستی ملوکا میں گھر کی دیوار گرنے سے ایک شخص زخمیجبکہ وہاڑی کے علاقے نورشاہ میں گھرکی چھت گرنے سے خاتون سمیت3افرادزخمی ہوئے ۔علاوہ ازیں بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی ۔