وزیراعظم سے پاک فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات ،بڈھ بیر کی تحقیقات سے آگاہ کیا

وزیراعظم سے پاک فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات ،بڈھ بیر کی تحقیقات سے آگاہ کیا
وزیراعظم سے پاک فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات ،بڈھ بیر کی تحقیقات سے آگاہ کیا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل سہیل امان نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سانحہ بڈھ بیر کی اب تک کی تحقیقات سے متعلق آگاہ کیا۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے ائیر چیف مارشل سہیل امان نے وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے گزشتہ روز اپنے دورہ بڈھ بیر کیمپ اور حملے کی تحقیقات سے متعلق بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...