وزیر اعظم نوازشریف جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے 10رکنی وفد کے ہمراہ امریکا روانہ

وزیر اعظم نوازشریف جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے 10رکنی وفد کے ہمراہ ...
وزیر اعظم نوازشریف جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے 10رکنی وفد کے ہمراہ امریکا روانہ

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نوازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے 10رکنی وفد کے ہمراہ امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔وزیر اعظم 30ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم آج برطانیہ پہنچیں گے جہاں پر ایک دن کے قیام کے بعد وہ امریکا روانہ ہوں گے۔نواز شریف اپنے دورے کے دوران جنرل اسمبلی کے 70ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور خواتین کو با اختیار بنانے کے عالمی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے ۔وزیر اعظم کے ساتھ 10رکنی وفد ساتھ گیا ہے۔بیگم کلثوم نواز، سعید احمد شیخ،اور طارق فاطمی وفد میں شامل ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...