بارشوں سے سیلاب کا خدشہ ، صوبائی وزرا اورسیکرٹری حفاظتی انتظامات کی نگرانی کریں،شہباز شریف

بارشوں سے سیلاب کا خدشہ ، صوبائی وزرا اورسیکرٹری حفاظتی انتظامات کی نگرانی ...
بارشوں سے سیلاب کا خدشہ ، صوبائی وزرا اورسیکرٹری حفاظتی انتظامات کی نگرانی کریں،شہباز شریف

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجا ب شہباز شریف نے کابینہ کمیٹی فلڈ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظردریاوں میں پانی کے بہاو کی24گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے۔جہاں سیلاب کا خدشہ ہو وہاں سے آبادی کا فوری انخلا یقینی بنایا جائے۔تفصیلات کے مطابق بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے سے سیلاب کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کابینہ کمیٹی فلڈ کوہدایات جاری کی ہیں کہ صوبائی وزرا اورسیکرٹری صاحبان اپنے تفویض کردہ اضلاع میں حفاظتی انتظامات کی نگرانی کریں۔انہوں نے حکم دیا کہ ممکنہ سیلاب کے خدشے کے باعث متعلقہ اضلاع میں پیشگی حفاظتی انتظامات مکمل ہونے چاہییں۔

مزید : لاہور


loading...