ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

  



راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ، عامرریاض ڈی جی ایم او، صادق علی، عمر درانی کو میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی ہے۔ چاروں جنرلز ٹو سٹا ر سے تھری سٹار جنرلز بن گئے ہیں۔ آرمی چیف کی سربراہی میں رواں سال کا یہ دوسرا پروموشن اجلاس تھا اس سے قبل فروری میں 5 میجرجنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلزکے عہدوں پر ترقی دی گئی تھی۔

مزید : راولپنڈی /Headlines