شاہدآفریدی کے ساتھ تعلقات کا شوشہ چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ نے بڑادعویٰ کردیا

شاہدآفریدی کے ساتھ تعلقات کا شوشہ چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ نے بڑادعویٰ ...
شاہدآفریدی کے ساتھ تعلقات کا شوشہ چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ نے بڑادعویٰ کردیا

  



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سے روابط کا شوشہ چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ ارشی خان نے اب ایک نیا دعویٰ کردیاہے،انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ انہیں پاکستانی ٹاپ ٹی وی چینل کی جانب سے رئیلٹی شو ’ارشی کا سوائمور‘میں حصہ لینے کیلئے دعوت دی ہے ۔

مزیدپڑھیں:بھارتی اداکارہ نے شادی کے بعد شاہدآفریدی کو ایک اور شرمناک پیشکش کردی

تفصیلات کے مطابق ارشی خان کا کہناتھا کہ انہیں پاکستانی ٹی وی چینل کی جانب سے آفر دی گئی ہے اور ریکارڈنگ کیلئے تاریخ سے متعلق بات چیت جاری ہے ۔ا ن کا کہناتھاکہ ان کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو چکی ہے ،پاکستان دورہ کیلئے اس لیے انہوں نے اپنے پاسپورٹ کی معیاد بڑھوانے کیلئے اپلائی بھی کر دیاہے ۔ارشی خان نے چینل کا نام بتانے سے انکار کر تے ہوئےکہاکہ ایک بار تاریخ طے ہو جائے اس کے بعد ٹی وی چینل از خود اعلان کرے گا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رئیلٹی شو ’ارشی کا سوائمور ‘میں ارشی خان اپنے لیے شو کے شرکاءمیں سے اپنے لیے دولہا پسند کریں گی ،ارشی خان کے ٹویٹر پر چاہنے والوں کی زیادہ تعداد کا تعلق پاکستان سے ہے ۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستانی ٹی وی چینل جیو نے ایک رئیلٹی شو جس کا نام’میرا پتی‘شروع کیا تھا جس میں اداکارہ میرا کو اپنے لیے مناسب دولہے کا انتخاب کرنا تھا ۔

مزیدپڑھیں:بھارتی اداکارہ کی خفیہ ویڈیو لیک ہوگئی ،ڈائریکٹر غصے میں آگ بگولا

مزید : تفریح