بہن نے خوشخبری سنادی، سلمان خان خوش

بہن نے خوشخبری سنادی، سلمان خان خوش
بہن نے خوشخبری سنادی، سلمان خان خوش

  



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سال 2015ءبالی ووڈاداکار سلمان خان کیلئے خوش قسمت ثابت ہوا،ایک طرف ان کی فلم بجرنگی بھائی جان نے ریکارڈ توڑبزنس کیا تودوسری طرف ان کی پیاری بہن ارپتاخان شرما کے ہاں جلد ہی پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے ۔

بھارتی اخبار’ٹائمزآف انڈیا‘ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ارپتاکے ہاں شادی کے 10ماہ بعد یعنی2016ءکی پہلی سہہ ماہی میں ہی بچے کی پیدائش ہوگی ۔یادرہے کہ ارپتاخان کی شادی آیوش شرما کے ساتھ ہوئی تھی اور ان کے ہاں بچے کی پیدائش کی خبر پر سلمان خان بہت خوش ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق اس خبر کی خاندانی ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی تاہم اگر خبر درست ہے تو ’جوڑے‘ کی خوشگوار زندگی کیلئے دعاگوہیں۔

مزید : تفریح