عیدقربان قریب آتے ہی چھریاں تیز کرنے کا کاروبار چمک اٹھا

عیدقربان قریب آتے ہی چھریاں تیز کرنے کا کاروبار چمک اٹھا
عیدقربان قریب آتے ہی چھریاں تیز کرنے کا کاروبار چمک اٹھا

  



پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) عیدقربان قریب آتے ہی چھریاں تیز کرنے کا کاروبار چمک اٹھا ۔ شہریوں کی بڑی تعداد جانورقربانی کرنے اور گوشت کاٹنے کے لئے چاقو ،چھریاں اور ٹوکے تیز کروا رہے ہیں۔ شہریوں کو شکایت ہے کہ عید آتے ہی چھریاں تیز کرنے والوں نے بھی دام بڑھادیئے ہیں۔اکثر مقامات پر گلینڈرز کےزریعے چاقو اور چھریاں تیز کی جا رہی ہیں، دکان دارخوش ہیں کہ ان کا کاروبار خوب چل رہا ہے،جن کا کہنا ہے کہ سال میں چند ہی دن یہ کاروبار ہوتا ہے، مہنگائی کی شرح سے اجرت بڑھانا ان کی مجبوری ہے۔دکاندار تو خوش ہیں کہ ان کا روزگار لگ گیا، مگر خریداریہاں بھی مہنگائی کارونا رورہے ہیں۔چاقو اور چھریاں تیز کرنے کے ساتھ شہری سیخیں اور ا نگیٹھیاں بھی خرید رہے ہیں،تاکہ قربانی کے بعد مزے مزے کے تکوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔

مزید : پشاور