سپریم کورٹ نے اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لینے کی درخواست مستردکردی

سپریم کورٹ نے اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لینے کی درخواست ...
سپریم کورٹ نے اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لینے کی درخواست مستردکردی

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لینے کی درخواست مستردکرتے ہوئے حکم دیا کہ انتخابات اور حلقہ بندیاں مقررہ شیڈول کے مطابق کی جائیں ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لینے کی درخواست کی تھی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن ہر معاملہ پر سپریم کورٹ سے کیوں رجوع کر رہا ہے؟جس پر الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عدالت کے احترام کے باعث اجازت کیلئے درخواست دی تھی جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ عدالت کا اتنا بھی احترام نہ کریں کہ اپنے معاملات ہی روک دیں۔الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن کو اپنے روز مرہ کے معاملات قوانین کے مطابق نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کی درخواست نمٹا دی ۔

مزید : اسلام آباد


loading...