خیبرپختونخوامیں دہشگردی کے واقعات میں 67 فیصد کمی آگئی

خیبرپختونخوامیں دہشگردی کے واقعات میں 67 فیصد کمی آگئی
خیبرپختونخوامیں دہشگردی کے واقعات میں 67 فیصد کمی آگئی

  



پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوامیں دہشتگردی اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کی سرکاری رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3 ماہ میں دہشتگردی میں نمایاں کمی ہوئی ہے جبکہ تین ماہ کے دوران صرف ایک خودکش دھماکہ ہوا۔گزشتہ سال کے مقابلے دہشگردی کے واقعات میں 67 فیصد کمی ہوئی اوربم دھماکوں میں 75 فیصد کمی ہوئی جبکہ رواں سال مجموعی طور پر 205 افراد دہشت گردی کا نشانہ بنے۔رواں سال اغوابرائے تاوان کی وارداتوں میں 51 فیصد کمی ہوئی ہے،گزشتہ سال اغوا برائے تاوان کے 63 واقعات ہوئے جبکہ رواں سال صرف 31 واقعات رپورٹ ہوئے۔

مزید : پشاور


loading...