سپریم کورٹ کا سندھی لینگویج ٹیچر زکی تنخواہیں ادا کرنے کاحکم
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم کو سندھی لیگویج ٹیچرز کی تنخواہیں ایک ماہ میں اداکرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سندھی لینگویج ٹیچرزکو2012 سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں تھیں جس پرسروسز ٹریبونل نے4 سو سے زائدٹیچرز کو تنخواہیں اداکرنے کا حکم دیا تھا ،حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پرمنصورالحق سولنگی اور دیگر نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کوایک ماہ میں ملازمین کو تنخواہیں اداکرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کہا ہے کہ اگر تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو محکمے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔