250 روپے یا زائد مالیت والے موبائل کارڈز پر ”ایک اور“ ٹیکس لگائے جانے کا انکشاف

250 روپے یا زائد مالیت والے موبائل کارڈز پر ”ایک اور“ ٹیکس لگائے جانے کا ...
250 روپے یا زائد مالیت والے موبائل کارڈز پر ”ایک اور“ ٹیکس لگائے جانے کا انکشاف

  



لاہور (ویب ڈیسک) موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں اور پی ٹی اے کی مشاورت سے 250 روپے یا اس سے زیادہ مالیت والے موبائل فون کارڈز پر ایک اور ٹیکس لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ مختلف قسم کے ٹیکس ڈال کر پہلے ہی صارف کو 100 روپے کے بدلے 74 روپے ملتے ہیں اور ہر فون کال پر علیحدہ سے ٹیکس کی کٹوتی ہونے کے بعد صارفین کے پاس صرف 58 روپے بچتے ہیں۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹیکس جولائی میں حکومت مخالف تحریک چلائے جانے کے پیش نظر نہیں لگایا گیا تھا، تاہم وزارت خزانہ و پی ٹی اے کی جانب سے سفارش کی گئی ہے کہ موبائل فون کارڈ پر نیا ٹیکس جو تقریباً 7 روپے بتایا جا رہا ہے عیدالاضحی کے بعد لاگو کیا جائے گا، جس کے بعد 100 روپے کے کارڈ پر صارف کو 68 روپے بیلنس کے طور پر ملیں گے۔

مزید : بزنس