یمنی خاندان حج کیلئے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا ،انتہائی افسوسناک واقعہ

یمنی خاندان حج کیلئے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا ،انتہائی افسوسناک ...
یمنی خاندان حج کیلئے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا ،انتہائی افسوسناک واقعہ

  



ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)یمنی خاندان کے آٹھ افراد حج کیلئے جاتے ہوئے راستے میں گاڑی ہی میں دم توڑ گئے ۔تفصیلات کے مطابق یمنی خاندان کے 8افراد حج کیلئے مکہ روانہ ہو ئے تھے اور راستے میں گاڑی کے ایئر کنڈیشنر سے نکلنے زہریلے دھویں سے دم توڑ گئے ۔سعودی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ،8افراد کی موت کا واقعہ سعودی عرب کے صوبہ رینیاہ میں پیش آیا ۔مقامی ذرائع کا کہناہے کہ تمام افراد گاڑی میں سوار ہو کر صوبہ شرورہ سے مکہ کی جانب حج کرنے کیلئے آرہے تھے کہ راستے میں گاڑی کے اے سے زہرہلے دھواں خارج ہو ا جو کہ خاندان کے تمام افراد کی جان لے گیا ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...