کیماڑی میں کرنٹ لگنے کے باعث2 بچے جاں بحق ہو گئے

کیماڑی میں کرنٹ لگنے کے باعث2 بچے جاں بحق ہو گئے
کیماڑی میں کرنٹ لگنے کے باعث2 بچے جاں بحق ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کے علاقے کیماڑی کچھی پاڑہ میں بجلی کی تار گرنے سے کرنٹ لگنے کے باعث2 بچے جاں بحق ہو گئے ۔بچوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع والدین پر بجلی بن کر گری ۔معصوم جانوں کے ضیاع پر علاقہ میں سوگ کا سماں ہے ۔ایدھی کا کہنا ہے کہ میتیں سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچوں کی موت کے ذمہ دار واپڈا اہلکار ہیں جنہیں بارہا تاریں ٹھیک کرنے کو کہا گیا لیکن انہوں نے کان نہ دھرے ۔

مزید :

کراچی -