پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی،بڈھا بیر کیمپ حملے کا دہشتگرد گرفتار

پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی،بڈھا بیر کیمپ حملے کا دہشتگرد گرفتار
پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی،بڈھا بیر کیمپ حملے کا دہشتگرد گرفتار

  



پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس اور حساس اداروں نے چار سدہ کے علاقے پلا ڈھیر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بڈھا بیر کیمپ حملے میں ملوث دہشتگرد کو گرفتار کرلیاہے ۔سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ گرفتار دہشتگرد کا تعلق افغانستان سے ہے اور اس کا بڈھا بیر حملے میں ملوث ہونے کا شبہ ہے ۔سیکیورٹی اداروں نے دہشتگرد سے مزید تفتیش کیلئے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاہے ۔

واضح رہے کہ بڈھا بیر حملے میں پاک فوج کے کیپٹن اسفند یار بخاری اور پاک فضائی کے اہلکاروں سمیت 29افراد شہید ہو ئے تھے ۔

مزید : پشاور /اہم خبریں