ثانیہ مرزا کا نوجوان کھلاڑیوں کو فاسٹ فوڈ سے کوسوں دور رہنے کا مشورہ

ثانیہ مرزا کا نوجوان کھلاڑیوں کو فاسٹ فوڈ سے کوسوں دور رہنے کا مشورہ
ثانیہ مرزا کا نوجوان کھلاڑیوں کو فاسٹ فوڈ سے کوسوں دور رہنے کا مشورہ

  



بنگلور (آن لائن) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے نوجوان کھلاڑیوں کو فاسٹ فوڈ سے کوسوں دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو اچھا کھلاڑی بننا ہے تو چٹخارے دار چیزوں سے پرہیز کرنا ہوگا۔ بنگلور میں اسپورٹس مصنوعات بنانے والی کمپنی کے آﺅٹ لٹ کے افتتاح پر ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں خود فاسٹ فوڈ سے گریز کرتی ہوں، چاکلیٹ نہیں کھاتی، بس میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اگر آپ کو فٹ رہنا ہے تو پھر ہر مزیدار چیز سے محروم رہنا ہوگا۔ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ میں جب چھوٹی تھی تب میں دن میں 6 گھنٹے پریکٹس کرتی تھی لیکن اب بڑھتی عمر اور جوڑوں میں تکلیف کے باعث کم کرپاتی ہوں اس کے باوجود آف سیزن میں روزانہ میں 4 گھنٹے پریکٹس ضرور کرتی ہوں۔

مزید : کھیل


loading...