این اے 122ضمنی انتخاب،پی ٹی آئی نے ریٹرنگ افسر سے پولنگ سٹیشن میں رینجرز تعینا ت کرنے کی درخواست کر دی

این اے 122ضمنی انتخاب،پی ٹی آئی نے ریٹرنگ افسر سے پولنگ سٹیشن میں رینجرز تعینا ...
این اے 122ضمنی انتخاب،پی ٹی آئی نے ریٹرنگ افسر سے پولنگ سٹیشن میں رینجرز تعینا ت کرنے کی درخواست کر دی

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور کے حلقہ این اے 122میں ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ سٹیشن پر فوج تعینات کرنے کیلئے ریٹرنگ افسر کو باضابطہ درخواست کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور این اے 122ضمنی انتخاب کے امیدوار علیم خان نے درخواست میں استدعا کی  ہے کہ این اے 122میں ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز تعینا ت کی جائے ۔

واضح رہے کہ این اے 122سے سابق قومی اسمبلی سپیکر ایاز صادق کامیاب ہوئے تھے لیکن الیکشن ٹریبونل میں ان کا انتخاب کالعدم قرار دیا گیا تھا اور دوبارہ الیکشن کا حکم دیا گیاتھا ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...