چوہدری نثار سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات ،امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف

چوہدری نثار سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات ،امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی ...
چوہدری نثار سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات ،امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی وزیر خارجہ ٹوبیاز مارٹن ایلوڈ نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔دوران ملاقات خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ سے دوستانہ تعلقات کوبہت اہمیت دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضرب عضب اپنے اہداف کو حاصل کرتے ہوئے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان خطے میں امن کیلئے مخلصانہ اقدامات کررہا ہے۔ اس موقع پر پاکستانی سکیورٹی فورسزکی کوششوں کو سراہتے ہوئےبرطانوی پارلیمانی انڈر سیکریٹری آف سٹیٹ برائے خارجہ امور ٹوبیاز مارٹن ایلوڈ کا کہنا تھا حصول امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستانی کوششیں قابل تعریف ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ دہشتگردی کیخلاف پاکستانی عوام اور حکومت کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق پاک برطانیہ تعلقات اور دو طرفہ تعاون پر بھی بات چیت کے ساتھ ساتھ خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن بھی موجود تھے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...