اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، افغان صدر کا نواز شریف کو فون

اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، افغان صدر کا ...
اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، افغان صدر کا نواز شریف کو فون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)افغان صدر اشرف غنی نے پیر کی شام وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلیفون کیا۔افغان صدر نے بڈھ بیر ائیر فورس کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور اس واقعہ میں سول و عسکری اہلکاروں کی شہادت پر انکے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ افغان صدر نے یقین دلایا کہ افغا نستان کبھی بھی اپنی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال کر نے کی اجازت نہیں دے گا۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان اس موقع پر دوطرفہ تعلقات میں اعتماد کی بحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید :

اسلام آباد -