چائنااوپن ٹینس ٹورنامنٹ 3 اکتوبر سے شروع ہوگا، ماریا شراپوا اورنوویک جوکووچ اعزاز کا دفاع کرینگے

چائنااوپن ٹینس ٹورنامنٹ 3 اکتوبر سے شروع ہوگا، ماریا شراپوا اورنوویک جوکووچ ...
چائنااوپن ٹینس ٹورنامنٹ 3 اکتوبر سے شروع ہوگا، ماریا شراپوا اورنوویک جوکووچ اعزاز کا دفاع کرینگے

  



بیجنگ (اے پی پی) چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 3 اکتوبر سے چین دارلحکومت بیجنگ میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کےلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں میں روس کی ٹینس سٹار ماریا شراپوا جبکہ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سربیا کے نوویک جوکووچ اپنے اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ پانچ مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن ماریہ شراپوا نے گھٹنے کی تکلیف کے باعث سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن میں حصہ نہیں لیا تھااب وہ فٹ ہیں۔ اپنے ایک بیان میں عالمی نمبر تین نے کہا کہ وہ فٹنس مسائل سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں اور وہ چائنہ اوپن میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گی۔ چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 3 اکتوبر سے چین میں شروع ہوگا۔

مزید : کھیل


loading...