ریلوے پولیس کا تشدد ، سلمان خان کا چاند نواب کو ٹیلیفون

ریلوے پولیس کا تشدد ، سلمان خان کا چاند نواب کو ٹیلیفون
ریلوے پولیس کا تشدد ، سلمان خان کا چاند نواب کو ٹیلیفون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی چاند نواب پر تشدد کے بعد بھارتی اداکا ر سلمان خان بھی میدان میں آگئے۔ نجی ٹی وی چینل 92 نیوزکے مطابق دبنگ خان نے سینئر صحافی چاند نواب کو ٹیلیفون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی ۔ سلمان خان کا کہناتھا کہ چاند نواب کی سوشل میڈیا پر خبردیکھنے کے بعد مجھے سخت افسوس ہوا، پاکستانی حکام کو فوری طور پر واقعے کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چاند نواب پر ہاتھ اٹھا کر کروڑوں مداحوں کے دل توڑ دیے گئے۔ علاوہ ازیں بھارتی فلم بجرنگی بھائی جان کے پروڈیوسر کبیر خان اور فلم میں چاند نواب کا کردار ادا کرنے والے نوازالدین صدیقی نے بھی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی ۔واضح رہے کہ آج صبح کراچی کے کینٹ سٹیشن پرچاند نواب کوکوریج کے دوران انتظامیہ نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید :

کراچی -