ابھی اکیلی ہوں، کسی سے محبت ہوئی تو سب کو بتاﺅں گی ،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے:پوجا بھٹ
ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ اپنے بارے ہونے والی قیاس آرائیوں سے پریشان ہونے لگیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پوجا بھٹ کی شادی کا سفر 12 سال تک رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا تھا اداکارہ رشتے کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری تھےں ‘ اداکارہ نے ان سے تنگ آکر کہا کہ وہ ابھی اکیلی ہی ہیں اور اس حالت میں رہنا چاہتی ہیں انہوں نے کہا کہ اگر کسی سے ان کو محبت ہوئی تو وہ اس کے بارے میں سب کو بتائیں گی انہوں نے کہا کہ ایسی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔