عاصم سلیم باجوہ اور عامر ریاض سمیت پاک فوج کے4میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی

عاصم سلیم باجوہ اور عامر ریاض سمیت پاک فوج کے4میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے ...
عاصم سلیم باجوہ اور عامر ریاض سمیت پاک فوج کے4میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( اے این این ) پاک فوج نے ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجودہ اور ڈائریکٹر جنرل ایم او عامر ریاض سمیت 4میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی،ترقی پانے والے دیگر افسران میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف عمر فاروق درانی اور جی او سی بہاﺅلپور میجر جنرل صادق علی شامل،ترقی پانے والے فوجی افسران کو اگلے ماہ نئے عہدوں پر تعینات کیا جائے گا جبکہ پاک فوج کے چار لیفٹیننٹ جنرل اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر آئند چند روز میں ریٹائر ہو جائیں گے۔

سبکدوش ہونے والے افسران میں کور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان بھی شامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے کے 4میجرجنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے ، ترقی پانے والوں میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ ، ڈی جی ملٹری آپریشن عامر ریاض ، وائس چیف آف جنرل اسٹاف عمر فاروق درانی اور جی او سی بہاﺅلپور میجر جنرل صادق علی شامل ہیں۔ان افسران کی ترقی کے احکامات آرمی چیف کی منظوری کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔

ترقی پانے والے افسران کو اگلے ماہ نئے عہدوں پر تعینات کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نئے لیفٹیننٹ جنرلز کو اگلے چند دنوں میں ریٹائر ہونے والے لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدوں پر تعینات کیا جائے گا۔ممکنہ طور پر سبکدوش ہونے والے لیفٹیننٹ جنرلز میں کمانڈر سدرن کمانڈ کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ، کور کمانڈر لاہور ، لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان ، لیفٹننٹ جنرل طارق ندیم گیلانی اور لیفٹیننٹ جنرل اعجاز چوہدری شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج میں آئندہ چند روز میں تبادلوں اور میجر جنرل کے عہدوں پر ترقیوں کا بھی امکان ہے ۔

مزید :

قومی -Headlines -