ایشوریا رائے کو فلم جذبہ نے ”نروس“کردیا

ایشوریا رائے کو فلم جذبہ نے ”نروس“کردیا
 ایشوریا رائے کو فلم جذبہ نے ”نروس“کردیا

  



ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو اپنی فلم ”جذبہ“ کی ریلیز کے دن قریب آنے نے پریشانی میں مبتلا کردیا۔ ایشوریااس فلم کے ذریعے اپنے پرستاروں کو پانچ سال کے وقفہ کے بعد نظر آئیں گی ۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ جذبہ کی ریلیز کو لے کر خود کو نروس محسوس کررہی ہیں انہیں ڈر سا لگا رہتا ہے کہ نہ جانے کیا ہوگا۔ ایشوریا نے کہا کہ اکتوبر سر پر چڑھ آیا ہے اور جوں جوں وقت گزر رہا ہے میری پریشانی بھی بڑھ رہی ہے۔ سنجے گپتا کی فلم جذبہ میں ایشوریا نے ایک وکیل کا کردار نبھایا ہے جبکہ ان کے مدمقابل پہلی بار اداکار عرفان خان ہیں۔

مزید : تفریح


loading...