بھارت کے ڈرون طیارے حاصل کرنے سے کشمیر میں نیا محاذ کھل سکتا ہے : برطانوی میڈیا

بھارت کے ڈرون طیارے حاصل کرنے سے کشمیر میں نیا محاذ کھل سکتا ہے : برطانوی ...
بھارت کے ڈرون طیارے حاصل کرنے سے کشمیر میں نیا محاذ کھل سکتا ہے : برطانوی میڈیا

  



نئی دہلی (اے پی پی) ایک برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت اپنے جنگی جنون کے تحت اسرائیل سے ڈرون طیارے خریدنے کے منصوبے میں تیزی لارہا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے ڈرون کے استعمال سے ایک نیا محاذ کھلنے کا امکان ہے ۔ بھارت نے تین سال پہلے اسرائیلیs Heron حاصل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن رواں سال جنوری میں فوج نے حکومت کو خط لکھا ہے کہ ان کے حصول میں تیزی لائی جائے۔ بھارت نے پہلے ہی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں کنٹرول لائن اورچین کے ساتھ لگنے والی متنازعہ سرحد کی نگرانی کے لیے بغیر پائلٹ کے اسرائیلی ساختہ جاسوسی طیارے نصب کررکھے ہیں۔ بھارت کے ایک فضائی افسر کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے رواں ماہ اسرائیل سے دس Heron TP ڈرون خریدنے کی منظوری دے دی ہے جن کو مسلح کرکے زمین کے اوپر ہدف بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی