لاہور: موسلادھاربارش،122فیڈر ٹرپ کرگئے، ایئر پورٹ پر آپریشن معطل، مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے 5 افراد دب گئے

لاہور: موسلادھاربارش،122فیڈر ٹرپ کرگئے، ایئر پورٹ پر آپریشن معطل، مکان کی چھت ...
لاہور: موسلادھاربارش،122فیڈر ٹرپ کرگئے، ایئر پورٹ پر آپریشن معطل، مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے 5 افراد دب گئے

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں پیر کے روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے کبھی بونداباندی تو کبھی موسلادھار بارش سے جہاں گرمی کازور ٹوٹا ہے وہیں لوگوں کے چہرے بھی کِھل اٹھے ہیں لیکن منگل کے روز ہونے والی موسلادھار بارش سے شہریوں کے چہرے مرجھا گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسلسل جاری رہنے والی بارش کے باعث شاہدرہ میں مکان کی چھت گرگئی ہے جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے جبکہ رائے ونڈ روڈبھوبتیاں چوک پردومنزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی ہے جس کے ملبے تلے پانچ افراد دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کیلئے ریسکیوآپریشن جاری ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 653 خراب موسم کے باعث لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنہ کرسکی پرواز کو لاہور کی حدود سے واپس اسلام آباد موڑدیا گیا ہے جبکہ ایئر پورٹ کے دونوں فیڈرز بھی بندہوگئے ہیں ایئر پورٹ پر آپریشن جاری رکھنے کیلئے جنریٹرز آن کرلیے گئے ہیں۔

لیسکوحکام کے مطابق شدید بارش کی وجہ سے شہر بھر میں 122 فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں جس سے متعددعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوکر رہ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر بھر میں 45 ملی میٹر جبکہ ایئر پورٹ پر 100 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ بارش کے باعث دریاو¿ں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے۔

علاوہ ازیں موسلادھاربارش سے شہر کے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں جس سے اکثر لوگ گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں جبکہ بہت سے علاقوں میں لوگ گھروں کے اندر محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ بارش سے لاہور کی اہم شاہراہیں بھی پانی میں ڈوب گئی ہیں جس سے ٹریف جام ہوگیا اور گاڑیوں کی مِیلوں لمبی لائنیں لگ گئی ہیں۔

مزید : لاہور


loading...