سعودی ڈاکٹر کا بچوں کے علاج سے متعلق ایسادعویٰ کہ والد نے شکایت کردی ، تحقیقات شروع

سعودی ڈاکٹر کا بچوں کے علاج سے متعلق ایسادعویٰ کہ والد نے شکایت کردی ، ...
سعودی ڈاکٹر کا بچوں کے علاج سے متعلق ایسادعویٰ کہ والد نے شکایت کردی ، تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں ڈاکٹر نے دوبچوں کا ’وائی فائی ‘کے ذریعے چیک اپ کر کے والد کو حیران کر دیا جس پر بچوں کے باپ نے سعودی محکمہ صحت سے شکایت کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق والد کا کہناہے کہ وہ اپنے پانچ اور سات سالہ بیٹوں کو بخار ہونے کے باعث ڈاکٹر کے پاس لے گیا جہاں ڈاکٹر کو بتایا کہ بچوں کو بخار ہے جس پر ڈاکٹر نے بچوں کا چیک اپ کیے بغیر ہی دوائیاں لکھ دیں جس پر مجھے شدید حیرانگی ہوئی کہ ڈاکٹر نے بچوں کا بخار چیک کیے بغیر ہی دوائی لکھ دی ۔والد کا کہناہے کہ جب اس نے ڈاکٹر سے کہا کہ کیا آپ نے بچوں کا چیک اپ ’وائی فائی ‘کے ذریعے کیا ہے تواس نے جواب ہاں میں دیا ۔
بچوں کے باپ کا کہناہے کہ اس نے اپنے بچوں کا کسی دوسرے ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا تو اس نے بچوں کی دوائی بدل کر مختلف دوائی دی جس پر والد نے ڈاکٹر کیخلاف محکمہ صحت کو ’وائی فائی ‘سے چیک کرنے کی شکایت کر دی ہے ۔
انفارمیشن ڈائریکٹر حسین ماشی نے کہاہے کہ وہ تحقیقات کر رہے ہیں او ر جس نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے اس سزادی جائے گی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -