مکہ مکرمہ ، حاجیوں کی جیبیں کاٹنے والا 7افریقی خواتین پر مشتمل گروہ گرفتار

مکہ مکرمہ ، حاجیوں کی جیبیں کاٹنے والا 7افریقی خواتین پر مشتمل گروہ گرفتار
مکہ مکرمہ ، حاجیوں کی جیبیں کاٹنے والا 7افریقی خواتین پر مشتمل گروہ گرفتار

  



مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک)جامع مسجد کے ارد گرد تعینات سعودی پولیس نے حجاج کرام کی جیبیں کاٹنے والے جیب کتروں کے گروہ کوگرفتار کر لیا ہے ۔یہ گروہ سات افریقی خواتین پر مشتمل ہے ۔مقامی اخبار”سبق “کے مطابق مکہ کے مغربی علاقے میں پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے جوایک خاتون حاجی کی چیزیں چوری کرنے کی کوشش کررہی تھی۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار خاتون پولیس کو اپنے ساتھیوں کی جگہ پر لے گئی جہاں سے سب کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ہونے والوں میں تین کا تعلق سوڈان اور چار کا نائیجیریاسے ہے ۔پولیس نے ان کے قبضے سے چوری کیاہوا مال اور رقم بر آمد کرلی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...