سعودی حکام نے ’اسلام ‘ کے خلاف بڑی سازش کو ناکام بنادیا

سعودی حکام نے ’اسلام ‘ کے خلاف بڑی سازش کو ناکام بنادیا
سعودی حکام نے ’اسلام ‘ کے خلاف بڑی سازش کو ناکام بنادیا

  



ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکام نے ’اسلام ‘ کے خلاف بڑی سازش ناکام بنادی اور قرآن مجید کی 70ہزار جعلی کاپیاں ضبط کرلیں ۔

اخبار’سعودی گزٹ‘ کے مطابق حکام نے بتایاکہ اُنہوں نے حج سیزن کے دوران قرآن مجید کی 70ہزار جعلی کاپیوں کی تقسیم ناکام بنادی ۔ حج کے اہم فرائض کی ادائیگی کے مقام مکہ مکرمہ کے قریب ہی واقع الجموم گاﺅں میں ایک ٹرک کو روکاگیا اور چھان بین کے بعد ٹرک میں موجود قرآن پاک کے جعلی نسخے برآمد کرلیے تاہم کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔

قرآن مجید کے جعلی نسخوں کوحجاج کرام میں تقسیم کرنے کی کوشش کو کافروں کی اسلام کے خلاف بڑی سازش قراردیاجارہاہے لیکن کوئی شک نہیں کہ کافروں کو ہی شکست ہوگی کیونکہ قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ اللہ تعالی نے خود اٹھا رکھاہے ۔

مزید : قومی


loading...