ڈاکٹر عاصم کی ہسپتال سے منتقلی روکنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ڈاکٹر عاصم کی ہسپتال سے منتقلی روکنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
ڈاکٹر عاصم کی ہسپتال سے منتقلی روکنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کے خاوند کی حالت تشویشناک ہے انہیں ہسپتال سے کہیں اور منتقل نہ کیا جائے ۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ انہیں کہیں اور منتقل کیا گیا تو ان کی حالت مزید بگڑ سکتی ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو عدالتی حکم تک ہسپتال سے کہیں اور منتقل کرنے سے روکا جائے ۔زرین خان نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عاصم کو رات گئے عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث کارڈیو لے جا یا گیا تھا جہاں اب بھی ان کی حالت باعث تشویش ہے۔ہسپتال سے کہیں اور منتقل کیا گیا تو ان کی حالت مزید بگڑ سکتی ہے جس پر عدالت نے سندھ ہائیکورٹ نے رینجرز سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

مزید : کراچی