مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں آتشزدگی ، حجاج کرام محفوظ مقام پر منتقل

مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں آتشزدگی ، حجاج کرام محفوظ مقام پر منتقل
مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں آتشزدگی ، حجاج کرام محفوظ مقام پر منتقل

  



مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مکہ مکرمہ میں ایک اور ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ریسکیوٹیموں نے کم ازکم 1500حجاج کرام کو محفوظ مقام پر منتقل کیاجبکہ حج کے موقع پر تقریباً دو ملین حجاج مکہ کے مختلف ہوٹلوں میں قیام پذیر ہیں ۔

عرب میڈیا کے مطابق یوٹیوب پر سامنے آنیوالی فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہے کہ مکہ میں فائرفائٹرز آگ پر قابوپانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے پیر کو  کہاہے کہ قریب 1500 زائرین کو ہوٹل سے ریسکیو کیاگیاجن میں 1000کے قریب ایشیائی مسلمان شامل تھے جبکہ دوایشیائی باشندے زخمی ہیں۔15منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے یمن سے تعلق رکھنے والے چار افراد معمولی زخمی ہیں جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک کمرے میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی  ۔

یادرہے کہ  تین روز قبل بھی حرم شریف سے متصل ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی تھی جبکہ حج دنیا بھر میں ہونیوالاسب سے بڑا مذہبی اجتماع ہے اور یہ اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک ہے جو ہر صاحب حیثیت مسلمان پر زندگی میں ایک بار فرض ہے ۔ عمومی طورپر حج کے موقع پر ایسے حادثات پیش نہیں آتے لیکن اس ماہ کے شروع میں حرم شریف میں کرین حادثے میں غیرملکی حجاج کرام اور بچوں سمیت تقریباً108افرادشہید ہوگئے تھے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...