2040 تک ٹھٹھہ اور بدین ڈوب جائیں گے ، ڈیلٹا کی 35 لاکھ ایکڑ زمین سمندر نگل گیا

2040 تک ٹھٹھہ اور بدین ڈوب جائیں گے ، ڈیلٹا کی 35 لاکھ ایکڑ زمین سمندر نگل گیا
2040 تک ٹھٹھہ اور بدین ڈوب جائیں گے ، ڈیلٹا کی 35 لاکھ ایکڑ زمین سمندر نگل گیا

  



اسلام آباد(این این آئی) موسمیاتی تبدیلیوں سے کوسٹل ایریا کے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے، ڈیلٹا کا 35 لاکھ ایکڑ سمندر برد ہو گیا، فیکٹریوں کا زہریلا فضلہ اور کوڑا کرکٹ سمندر میں گرنے سے سمندری حیات کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں، عالمی اسٹڈی کے مطابق 2040 سال کے دوران ٹھٹھہ اور بدین ڈوب جائیں گے۔73 فیصد آبادی کم خوراک کا شکار ہے، سمندر بدین شہر سے 40 کلو میٹر دور رہ گیا ہے جس سے ڈیلٹا ختم ہو رہا ہے، اب صورت حال یہ ہے کہ سمندر دریا کے اندر داخل ہوگیا ہے۔پاکستان فشریز فورم کے چیئرمین محمد علی شاہ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ہم موسمیاتی تبدیلیوں کی سزا زیادہ بھگت رہے ہیں، حکومتوں نے کوسٹل ایریا کو نظرانداز کیا ہوا ہے، ٹھٹھہ کے رہائشی گلاب شاہ کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا کی35 لاکھ ایکڑ زمین سمندر نگل گیا ہے، ان کی 375 ایکڑ زمین تھی جو ساری سمندر میں چلی گئی ہے، اب گھر تک نہیں ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے 5 سے 6 فٹ پانی سطح زمین کے قریب ہوگیا ہے جس سے زرعی زمینیں کلر اور سیم تھور کی وجہ سے تباہ ہوگئی ہیں، اب زمیندار مچھیرے بن گئے ہیں،81 ہزار ایکڑ زمین سیم زدہ ہوگئی ہے۔

مزید : ماحولیات