عامر خان کے بیٹے کے ’موٹے تازے‘ باپ کے مزے ، مسٹر پرفیکٹ اب کیا کرنے جارہے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں ‎

عامر خان کے بیٹے کے ’موٹے تازے‘ باپ کے مزے ، مسٹر پرفیکٹ اب کیا کرنے جارہے ...
عامر خان کے بیٹے کے ’موٹے تازے‘ باپ کے مزے ، مسٹر پرفیکٹ اب کیا کرنے جارہے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں ‎

  



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی بالی ووڈ ادکار عامر خان نے اپنا 95کلوتک بڑھانے کے بعد اب اسے کم کر کے 60کلوکرنے کی ٹھان لی ہے اور اسی دوران عامر خان کابیٹا ’گول مٹول ‘باپ کے مزے اٹھا رہاہے ۔تفصیلات کے مطابق عامر خان کی نئی آنے والی فلم ’دنگل ‘جس کی عکسبندی میں وہ بے تہاشا مگن نظر آر ہے ہیں, وہ اس فلم میں ایک سابق پہلوان مہاویر پھوگٹ کا کردار اداکر رہے ہیں جو کہ اپنی بیٹی کوہریانہ میں مردوں کی سرپرستی میں چلنے والے معاشرے میں لڑنا سکھاتے ہیں اور آخرمیں اسے میڈل بھی جتواتے ہیں ۔

لیکن یہاں پر قابل ذکر امر یہ ہے کہ عامر خان کا وزن اس وقت 95کلو ہے اور فلم میں ان کا کردار 55سالہ پہلوان کا ہے،ان کا کہناہے کہ اس لیے انہیں فلم میں اس طرح کانظر آنے کیلئے وزن بڑھانا پڑا لیکن اب ان کی فلم اگلے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جہاں انہیں  ماضی کے جھرونکے آئیں گے جس وقت وہ خود کشتی لڑتے تھے ،جس کیلئے انہیں واپس 35کلووزن کم کرکے اپنا وزن 60کلو کرنا ہے ۔

عامر خان کا کہناتھا کہ وزن زیادہ ہونے باعث انہیں نیچے چھلانگ لگانے میں دشواری ہوتی ہے ،جب وہ سیڑھیاں چڑھتے یا اترتے ہیں ان کا سانس ٹوٹ جاتاہے ۔عامر خان کا کہناتھا ان کے بیٹا آزاد ان کے موٹ ہونے کی وجہ سے کافی مز ہ کرتاہے کبھی وہ ان کے معدے پر چھلانگ لگاتا ہے اور کبھی کچھ کرتاہے ،انہوں نے کہا کہ و ہ بیڈ پر ان کے ساتھ کشتی بھی کرتاہے ،انہیں خوشی ہے کہ گھر پر ایک چھوٹا پہلوان تیار ہور ہاہے ۔

مزید : تفریح


loading...