پنجاب میں مرحلہ واربلدیاتی انتخابات کےخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوط

پنجاب میں مرحلہ واربلدیاتی انتخابات کےخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوط
پنجاب میں مرحلہ واربلدیاتی انتخابات کےخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوط

  



لاہور( این این آئی) لاہورہائیکورٹ نے پنجاب میں مرحلہ واربلدیاتی انتخابات کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوط کر لیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو پاکستان جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں مرحلہ وار بلدیاتی الیکشن کروا رہا ہے جودھاندلی کا منصوبہ ہے ۔ان حلقوں میں پہلے مرحلہ الیکشن کروائے جا رہے ہیں جہاں پر (ن) لیگ کے حکومتی امیدواروں کو کامیابی ہوئی تھی ۔عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ مرحلہ وار بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کو کالعدم قرار دیا جائے ۔کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ خیبرپختونخواہ میں ایک ہی وقت میں بلدیاتی انتخابات کروائے تھے جس سے امن وامان کے مسائل پیدا ہوئے جبکہ ایک ہی وقت میں بلدیاتی الیکشن کروانے کے لیے الیکشن کمیشن کے پاس عملہ بھی موجود نہیں ۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

مزید : لاہور