عمران خان کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ،سانحہ بڈھ بیر کے زخمیوں کی عیادت کی
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا ۔ اس دوران انہوں نے سانحہ بڈھ بیر کے زخمیوں کی عیادت کی۔زخمیوں کی عیادت کے وقت وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک بھی عمران خان کے ہمراہ تھے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے پشاور میں سی ایم ایچ کے دورے کے دوران سانحہ بڈھ بیر حملے میں زخمی ہونیوالوں کی خیریت دریافت کی ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے ائیر بیس پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا تھا جس سے 30کے قریب افراد شہید جبکہ تیرہ حملہ آور مارے گئے تھے ۔شہید اور زخمیوں میں پاک آرمی اور دجائیہ کے افسر و جوان بھی شامل تھے ۔زخمی تاحال سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج ہیں ۔